خوشحالی بینک نے ”سی پی ایس“ میں گولڈ لیول حاصل کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے ایک اوربڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے MicroFinanza Rating Agency کی جانب سے ”کلائنٹ پروٹیکشن سرٹیفیکیشن“ میں گولڈ لیول وصول کرلیا ہے۔ اس بین الاقوامی پہچان کی بدولت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک یہ اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا مالیاتی ادارہ بن گیا ہے۔یہ تصدیقی سند اس بات کا اعتراف ہے کہ ایک تسلیم شدہ ادارے نے Social Performance Task force (SPTF) کے عالمی معیارات میں شامل”تحفظ برائے صارفین“ کے سخت اصولوں پر 100فیصدعمل درآمد یقینی بنایا ہے۔ان اصولوں میں شفافیت،قیمتوں کا ذمہ دارانہ تعین،صارفین کے ساتھ باعزت اور منصفانہ سلوک،صارف کی معلومات کی مکمل رازداری،قرضوں کے زیادہ بوجھ سے بچاؤ،مصنوعات کی مناسب ڈیزائننگ و ترسیل جیسے معیارات شامل ہیں۔