کراچی واٹربورڈ کی آن لائن موبائل ایپ اپ گریڈ کردی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان کی ہدایت پر آن لائن موبائل ایپ سروس کو اپ گریڈ کر دیا گیاہے۔ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے کہاکہ شہریوں کی آسانی کے لیے واٹر بورڈ نے موبائل ایپ سروس کو اپ گریڈ کر دیا ہے، جس سے شہری واٹر ٹینکرز کی بکنگ بآسانی کر سکتے ہیں۔شہری موبائل ایپ کے علاوہ نیچے دیے گئے درج ذیل نمبر پر بھی رابطہ کرکے ٹینکر کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔ رابطہ نمبر 03041112482 ہے۔واٹر بورڈ کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی موبائل ایپ سروس کا لنک درج ذیل ہے۔https://bit.ly/3A2usziایم ڈی واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری معمول کے مطابق اپ گریڈ کی گئی آن لائن ایپ سروس سے بآسانی بکنگ کروائیں۔