چیچہ وطنی، اوباش نے بد اخلاقی میں ناکامی پر 3سالہ بچی کو قتل کر دیا 

چیچہ وطنی، اوباش نے بد اخلاقی میں ناکامی پر 3سالہ بچی کو قتل کر دیا 

  

 چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) نامعلوم اوباش کی تین سالہ بچی کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کرنے کی کوشش، بچی کی چیخ و پکار پر اسکا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔47/D بلوچاں والا دیپالپور ضلع اوکاڑا کا رہائشی صفدر علی ولد چھماں نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ چوہدری نوید مان کے بھٹہ خشت سدرہ ٹاؤن 40/12-Lپر محنت مزدوری کرتا ہے اس کی تین سالہ بیٹی (م ف) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم وحشی درندے نے اس کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ بچی کی چیخ و پکار پر اس نے بچی کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بچی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دی گئی۔ تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم اوباش کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بچی قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -