وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج (منگل کو) طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا۔وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کریگی۔ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کیلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کریگی۔کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔ نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی،ذرائع کے مطابق قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا۔ ایف بی آر کے ڈیٹا بنک کیہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈا میں شا مل ہے۔پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل۔
وفاقی کابینہ