پی آئی اے نے مزید دو طیارے خرید لیئے ، ایک اسلام آباد پہنچ گیا ، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری 

پی آئی اے نے مزید دو طیارے خرید لیئے ، ایک اسلام آباد پہنچ گیا ، مسافروں کیلئے ...
پی آئی اے نے مزید دو طیارے خرید لیئے ، ایک اسلام آباد پہنچ گیا ، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیر لائن(پی آئی اے) نے دو ائر بس (اے 320) طیارے حاصل کر لئے، پہلا طیارہ  اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ دوسرا طیارہ چند ہفتوں بعد فضائی بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے نے لیز پر طیاروں کے حصول کے لئے ٹینڈر جاری کئے تھے،یہ دونوں طیارے امریکی بینک کےذریعےڈرائی لیز پرحاصل کئےگئےہیں۔پی آئی اےنےفضائی بیڑے میں جدیدترین کم ایندھن خرچ کرنےوالےطیاروں کی شمولیت کاسلسلہ شروع کیاہے۔یہ دونوں طیارے 2017ء ماڈل کے ہیں اوران میں170مسافروں کی گنجائش ہے۔جدید ترین طیاروں کی شمولیت کا عمل کوویڈ کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی ایوی ایشن کی صنعت بھی متاثر ہوئی ہے۔ 

پی آٗی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرائرمارشل ارشدملک نےاس موقع پراپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ پی آئی اے اپنےمسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل طیاروں کی شمولیت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے ائر لائن انتظامیہ کو ان مشکل حالات میں طیارے کی شمولیت پرمبارکباد دی۔ انہوں نے حکومت پاکستان، وزرات خزانہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ اور متعلقہ شعبہ جات کو تمام  ضروری کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں تا کہ طیاروں کو جلد از جلد فضائی آپریشن میں شامل کیا جا سکے۔دوسری طرف ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ 2 سال سے طیارے حاصل نہیں کرسکا، ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔

مزید :

قومی -