کراچی میں گیس بحران ،  سی این جی سٹیشنز  بند کر دیے گئے

کراچی میں گیس بحران ،  سی این جی سٹیشنز  بند کر دیے گئے
کراچی میں گیس بحران ،  سی این جی سٹیشنز  بند کر دیے گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا جس کے باعث 17 ستمبر تک شہر قائد میں سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ  ایل این جی ٹرمینل پر گیس لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔ قلت کے باعث کراچی کے بعض علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت ہو سکتی ہے ، پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بھی جزوی طور پر کم کی جائے گی۔غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کا امکان ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 14 سے 17 ستمبر تک سندھ اور بلوچستان کے سی این جی سٹیشن کو گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی  جبکہ کے الیکٹرک کو بھی گیس کی سپلائی کم دی جائے گی۔ کے الیکٹرک کو اس وقت 170 ‏ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ‏گیس کی کمی کو پورا کرنے میں دشواری ہوئی تو غیر برآمدی صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے ‏گی، دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب چار دن بعد ہفتے کی صبح 8  بجے دوبارہ کھلیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -