گرفتاری کا خوف ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

گرفتاری کا خوف ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
گرفتاری کا خوف ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نے گرفتاری کے ڈر سے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ، شاہین بہاری نے اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں خود کشی کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہین بہاری نے ساتھی آصف بھایا کےساتھ پولیس افسر کو قتل کیا تھا، ملزم نے 28اگست کو اے ایس آئی اکرم کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی ، ویسٹ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش جاری تھی جبکہ ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کیاتھا۔
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوار لٹک رہی تھی جس کے خوف سے ملزم نے خود کشی کر لی ۔ 

شہید اے ایس آئی تھانہ منگھو پیر میں تعینات تھا ، اے ایس آئی اکرم ہوٹل پر کھانا کھا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم ہوٹل کے اندر آئے اور کھانا کھاتے افسر پر فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں اکرم موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ پوسٹ مارٹم  کے مطابق اے ایس آئی اکرم کو  دو گولیاں لگیں ۔