سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری 

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت، ڈی جی ...
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت، ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے ذمہ دار افسر مقرر کریں ، متعلقہ افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہو ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -