پی ڈی ایم نےآنکھوں پراین آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے،فرخ حبیب

پی ڈی ایم نےآنکھوں پراین آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے،فرخ حبیب
پی ڈی ایم نےآنکھوں پراین آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے،فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کےاپنےمسائل ہیں،ان کامسئلہ این آراوہے،پی ڈی ایم نےآنکھوں پراین آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہم 70 فیصددالیں اورخوردنی تیل درآمدکرتےہیں،سال 2008 سے 2018 تک قیمتوں میں عالمی سطح پراضافہ نہیں ہوا،ن لیگ،پیپلزپارٹی نےزرعی پیداواراورصنعت کی ترقی کیلئےکیاکیا؟،ہم لوگوں کی آمدن میں اضافہ کررہےہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ  ن لیگ نےجعلی اکاؤنٹس بنانےکےعلاوہ کوئی کام کیا؟،  آج ہم نےایک ہزارارب  روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں،  متوسط طبقےکیلئےکامیاب جوان پروگرام بہت اہم ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -