زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر کی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، ساتھی کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں الوداع کہہ دیا

زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر کی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، ...
زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر کی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، ساتھی کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں الوداع کہہ دیا
سورس: Instagram/bt_cricket

  

بیلفاسٹ (ویب ڈیسک)  زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 سالہ کرکٹر برینڈن ٹیلر نے پیر کے روز آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کی صورت میں آخری بار اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، بیٹنگ کے لیے آمد پر ساتھیوں نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا، آخری اننگز میں وہ 7 رنز بنا سکے۔

ٹیلر نے کہا کہ کرکٹ میں میرا 17 برس کا سفر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، میں ملک کی نمائندگی کا موقع دینے پر زمبابوین بورڈ اور سپورٹ پر اپنے کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکرگذار ہوں۔

مزید :

کھیل -