عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ نہایت خوبصورت تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی

عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ نہایت خوبصورت تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی
عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ نہایت خوبصورت تصویر انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی
سورس: instagram/atifaslam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکار و گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

عام طور پر عاطف اسلم خود بھی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں اور ان کی اہلیہ اور بچے بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں عاطف اسلم نے لاہور میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ ہی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

لاہور میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے سارہ نے معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ عاطف اسلم نے سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ پیدا ہوا تھا جبکہ دسمبر 2019 میں جوڑے کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ پیدائش کے تقریباً ایک برس بعد عاطف اسلم نے بیٹے کی تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھی۔

مزید :

تفریح -