ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 
ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیاہے جبکہ 26 اگست 2020 کو ڈالر 168 روپے 43 پیسے پر تھا ۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 169.70 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ میں شیئر ز کا لین دین شروع ہو ا تو انڈیکس 47 ہزار 270 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دہی دیر میں اس میں کچھ بہتری آئی اور انڈیکس 47 ہزار 387 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں مندی چھانا شروع ہو گئی ، اس وقت 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 948 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -