کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، پنجاب میں دردناک شکست ، بلاول بھٹو زرداری کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے 

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، پنجاب میں دردناک شکست ، بلاول بھٹو زرداری کیا کرنے ...
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، پنجاب میں دردناک شکست ، بلاول بھٹو زرداری کیا کرنے جارہے ہیں ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پنجاب سے ن لیگ نے بازی مارلی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی لیکن پیپلز پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور اس سنگین شکست پر بلاول بھٹو زرداری بھی متحرک ہو گئے ہیں ، انہوں نے پنجاب تنظیم کو ملاقات کیلئے اسلا م آباد بلا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تنظیم بلاول بھٹو زرداری کو انتخابات میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کرے گی ، ذمہ داروں کے تعین کے بعد پنجاب بھر کی تنظیموں میں تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں والٹن اور لاہور کینٹ مسلم لیگ ن نے جیت لیے جبکہ چکلالہ کینٹ میں بھی پی ٹی آئی کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔اس کے علاوہ واہ کینٹ میں مسلم لیگ ن نے جیت کر تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچایا۔وہیں گوجرانوالا میں تحریک انصاف نے جیت کر مسلم لیگ ن کو مات دی، اس کے علاوہ بہاولپور، جہلم اور کھاریاں میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے ا±ڑے۔

مزید :

قومی -