شہباز شریف اور مریم نواز کا اہم لیگی رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

شہباز شریف اور مریم نواز کا اہم لیگی رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی ...
شہباز شریف اور مریم نواز کا اہم لیگی رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور کامیابی پر آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مریم نواز نے گفتگو کے دوران کہا کہ کنٹومنٹ انتخابات میں آپ کی ٹیم نے کامیابی میں اہم کرداراداکیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی ہے، زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -