امریکی قونصل جنرل کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا انکشاف، جمعہ کو پہنچ گئی: ولیم کے میکانیول

امریکی قونصل جنرل کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا ...
امریکی قونصل جنرل کا لاہور کیلئے فائزر ویکسین کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا انکشاف، جمعہ کو پہنچ گئی: ولیم کے میکانیول

  

لاہور (ویب ڈیسک)لاہور کے لیے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کے دارالحکومت کے لیے کورونا سے نمٹنے کی ویکسین ’فائزر ‘کی بھاری مقدار عطیہ کرنے کا انکشاف کیا، ان کاکہناتھاکہ ’ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ کی طرف سے فائزر ویکسین کی تین لاکھ بیس ہزار پانچ سو اسی خوراکیں جمعہ کو لاہور پہنچ چکی ہیں ، اس سے پہلے اتنی ہی خوراکیں ملتان اور فیصل آباد کیلئے بھی آچکی ہیں‘ ۔ویکسین کی تازہ کھیپ شہر کے بڑے ویکسینیشن سنٹر لاہور ایکسپوسنٹر پہنچی ہے۔ 

ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے بھی شرکت کی ۔ قونص جنرل نے اس بات کو واضح کیا کہ پنجاب کو فراہم کی گئی فائزر ویکسین کی خوراکیں اس ویکسین کا حصہ ہیں جو امریکہ کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کی جارہی ہیں، امریکی حکومت کی طرف سے 15.8ملین خوراکین پاکستانی عوام کو عطیہ کی جارہی ہیں۔ 

انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اس بات کو دہرایا جس میں ان کاکہناتھاکہ ’ اس وائرس کیخلاف مشترکہ لڑائی میں امریکہ دنیا بھر میں ویکسین کی فراہمی کا مرکز بن جائے گا، ہم دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے وہ سب کچھ کریں گے جو کرسکتے ہیںتاکہ متعدی بیماریوں کے خطرے سے پہلے سے زیادہ محفوظ رہے‘۔

ولیم کے میکانیول نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ویکسین کی فراہمی کے بعد مجھے یہ خوشی ہے کہ امریکہ، پنجاب اور دنیا کو ویکسین فراہم کرکے بالکل وہی کررہاہے، مل جل کر کام کرکے ہم کورونا وائرس سے لڑسکتے ہیں، ہم سب ایک ہیں اور مل کر عالمی وبا کو ختم کریں۔

یادرہے کہ امریکہ نے پاکستان سمیت دنیا کے 92ممالک کو فراہم کرنے کے لیے فائزر ویکسین کی 500ملین خوراکیں خریدی ہیں۔ 

مزید :

کورونا وائرس -