انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں کتنا ...
انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں دو ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 7مئی سے اب تک ڈالر 17 روپے64پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ چارماہ کے دوران ڈالرکی قیمت ساڑھے 10فیصد بڑھی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 84پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر168روپے 94پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80پیسے  اضافہ سامنے آیاہے جس کے بعد ڈالر 169روپے 80پیسے میں فروخت ہوا۔

مزید :

بزنس -