سندھ ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس میں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی 

سندھ ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس میں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں ...
سندھ ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس میں ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آباد میں سندھ ٹریکٹر سبسڈی کرپشن کیس میں خواجہ سلمان یونس اور دیگر ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ 
احتساب عدالت کے جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس طاہر محمود جہانگیر نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ، عدالت کو بتایا گیا کہ دو ملزموں نے پلی بار گین کر لی ہے ، ایک کی احتساب عدالت سے منظور بھی ہو چکی ہے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دوسرے ملزم کی بھی احتساب عدالت سے منظوری ہو جائے پھر کیس سنتے ہیں ،احتساب عدالت نے کیس کی سماعت تین ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ نیب اسلام آباد کی جانب سے سندھ ٹریکٹر سبسڈی اسکیم میں 80کروڑ  روپے کی خورد برد پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔