پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ کتنے اضافے کی تجویز دے دی گئی ؟ جان کر پاکستانیوں کی نیندیں اڑ جائیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ کتنے اضافے کی تجویز دے دی ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ کتنے اضافے کی تجویز دے دی گئی ؟ جان کر پاکستانیوں کی نیندیں اڑ جائیں
سورس: Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ وزارت خزانہ بدھ کو وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں کا تعین کرے گی۔

اوگرا نے تجویز دی ہے کہ پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل 10 روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل  کی قیمت پانچ روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل بھی پانچ روپے 50 پیسے مہنگا کیا جائے۔  وزیر اعظم سے منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بزنس -