’ اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں‘ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو واضح پیغام دے دیا

’ اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں‘ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو واضح پیغام دے ...
’ اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں‘ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو واضح پیغام دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں، نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔ بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن کی حیثیت مسلمہ ہے لیکن شخصیات غلطیوں سے مبراء نہیں اور تنقید شخصیات کے کنڈکٹ پر ہوتی ہے ادارے پر نہیں۔‘

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -