شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک

  

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے باعث سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -علاقائی -FATA -وزیرستان -