پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا 

پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا 
پنجاب میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے 15سے30ستمبر تک پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا جس سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف خطاب کریں گے ،ان میٹنگز میں پارٹی صدرمیاں شہباز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز اور دیگر مرکزی رہنما شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمی میٹنگز 15  سے 30ستمبر تک جاری رہیں گی جن کی میزبانی پنجاب کے صدر راناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری اویس لغاری کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کل( بدھ کے روز) ڈی جی خان ڈویژن جبکہ16 ستمبر کو بہاولپور ڈویژن کی میٹنگ ہوگی ۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان کی اُس ذہنیت جو دھاندلی کرنے کا پروگرام تھا اس کو آگ لگا دی ہے، بلدیاتی الیکشن بھی ن لیگ ہی جیتے گی، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں عوام نے بتا دیا ہے کہ تحریک انصاف  کی کارکردگی صفر ہے، میڈیا اور سرکاری ملازمین سب سڑکوں پر ہیں ان سے خوش کون ہے؟۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -