13ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد ، نوٹیفکیشن جاری 

13ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد ، نوٹیفکیشن جاری 
13ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد ، نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے 13ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر بینکنگ کورٹس اور سپیشل کورٹس سنٹرل میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد انوارالحق جج سپیشل کورٹ بینکنگ جرائم ملتان، سردار طاہر صابر کو جج سپیشل کورٹ بینکنگ جرائم I لاہور،سید نوید رضا بخاری کو جج بینکنگ کورٹIIگوجرانوالہ،عابد حسین کو جج بینکنگ کورٹ سرگودھا،منظر علی گل کو جج بینکنگ کورٹ IIملتان،عبد الرحمان کو جج بینکنگ کورٹ IIلاہور،جاوید اقبال وڑائچ کو جج بینکنگ کورٹ IIIلاہور،غلام عباس کو جج بینکنگ کورٹIVلاہور،محمد اعجاز بٹ کو جج بینکنگ کورٹVII لاہور، چوہدری ہمایوں امتیاز کو جج سپیشل کورٹ ( سنٹرل II)لاہور،سجاد حسین سندھر کو جج سپیشل کورٹ ( سنٹرل) راولپنڈی، محمد اعجاز الرحمان کو جج سپیشل کورٹ ( سنٹرل I)گوجرانوالہ،محمد اکرم شیخ کو جج سپیشل کورٹ ( سنٹرل II)گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔معزز ججز صاحبان کو 17ستمبر تک نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -