جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی
جنوبی افریقہ نے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل تمام ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 121 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصا ن کے 15 ویں اوور میں پورا کرلیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرکس 56اور ڈی کوک 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے تھے۔سری لنکا کی جانب کوشل پریرا39اور کرونا رتنے 24 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا اور فورٹین نے د و،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل -