بچے کو کیوں ڈانٹا؟ بااثر شخص باریش شہری کو بچے کے ہاتھوں پٹواتا رہا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

بچے کو کیوں ڈانٹا؟ بااثر شخص باریش شہری کو بچے کے ہاتھوں پٹواتا رہا، ویڈیو ...
بچے کو کیوں ڈانٹا؟ بااثر شخص باریش شہری کو بچے کے ہاتھوں پٹواتا رہا، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روشنیوں کے شہر سے معمر اور باریش شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تشد د کا واقعہ پنجاب کالونی میں پیش آیا،جہاں بااثر شخص نے بچے کو ڈانٹنے پر باریش رکشہ ڈرائیور کو اپنے بچے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنوایا۔تھپڑوں سے بچنے کے لیے جب رکشہ ڈرائیور  راجہ نامی شہری نے چہرے پر ہاتھ رکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اس کو گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔واقعہ کی فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔،ملزم کا نام کلیم شاہ ہے۔  فیریئر تھانہ پولیس کے مطابق تھانے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ویڈیو پر کارروائی عمل میں لائی  گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -