عدالت نے پرویز اشرف کیخلاف 6رینٹل پاور ریفر نسز نیب کو واپس بھجوا دیئے 

عدالت نے پرویز اشرف کیخلاف 6رینٹل پاور ریفر نسز نیب کو واپس بھجوا دیئے 

  

 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف 6 ریفرنسز 7 سال بعد نیب کو واپس بھجوادیئے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کیخلاف6 رینٹل پاور ریفرنسز نیب کو واپس بھجوادیئے۔واپس کیے گئے ریفرنس میں ریشماں، گلف، سمندری، رتوڈیرو، کارکے اور ستیانہ رینٹل پاور ریفرنسز شامل ہیں عدالت نے قرار دیا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا راجہ پرویز اشرف نے 2008 میں پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کرایہ کے بجلی گھروں کا رینٹل پاور پراجیکٹ منصوبہ پیش کیا تھا رینٹل پاور پراجیکٹس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی خبریں تھیں اس حوالے سے راجہ پرویز اشرف اور دیگر لوگوں پر مختلف ریفرنسز دائر کئے گئے تھے رواں برس کے اوائل میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری شاہد رفیع اور طاہر بشارت چیمہ کے خلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج کردیا تھا۔

پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -