سیرت رحمت للعالمینؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، عبدالخبیر آزاد

سیرت رحمت للعالمینؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، عبدالخبیر آزاد

  

 لاہور(این این آئی) چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور نے کہاہے کہ سیرت رحمت للعالمینؐ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،آج پیغام پاکستان،پاکستان کے ہر گھرکی آواز ہے،اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتاہے افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کیلئے جو کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے،سیلاب زدگان کی مدد پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالا ت کااظہا  باچا خان اسلامک ریسرچ فانڈیشن کے زیر اہتمام سلاطین ہال ضلع چارسدہ سیرت رحمتہ للعالمینؓ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا،اس کانفرنس میں ایمل ولی خان صوبائی صدر اے این پی،مولانا گوہر شاہ،امیر جمعیت علما اسلام چارسدہ مولانا ادریس،شیخ الحدیث جامعہ حقانی آکوڑہ خٹک،الحاج ملک طارق اعوان،معصوم بادشاہ،پیر آفتاب نقشبندی اور دیگر علما کرام کے ساتھ ساتھ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی رحمتہ للعالمینؓ کانفرنس سے مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج ہمیں ایسی کانفرنسوں کا انعقاد ہر سطح پر کرنے کی ضرورت ہے،حضورؐ کی سیرت پر عمل کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں آپؐ کی سیرت احترام انسانیت کا عظیم درس دیتی ہے آپؐ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپؐ کا فرمان ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہیپیغام پاکستان نبی کریم ؐ کی سیرت کی روشنی میں پاکستان کا جو عظیم بیانیہ بنایا گیا آج اس کو ہر گھر کی آواز بنانے کی ضرورت ہے  آج ہمیں اپنی اخلاقی قدریں بنانے کی ضرورت ہے جس کا درس نبی کریمؐ کی سیرت سے ملتاہے،آخرمیں ملکی سلامتی،ترقی وخوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،مقبوضہ کشمیر وفلسطین کی آزادی اور سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ 

عبدالخبیرآزاد

مزید :

صفحہ آخر -