یوٹیوب کی بندش، وزارت اطلاعات پی ٹی اے اور پیمرا کو مراسلہ جاری
لاہور(نامہ نگار)یوٹیوب کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں بند کرنے کے معاملہ پروزارت اطلاعات و نشریات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور پیمرا کو ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے مراسلہ جاری کر دیا گیا مراسلہ میں کہا گیاہے کہ عمران خان کی تقرری کے دوران جلوسوں کے دوران خاص وقت کے لیے بند کیا گیا،آئین اور قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں پی ٹی اے کا ایساکوئی اختیار نہیں،اسطرح اور بہت سے طریقوں سے پاکستان میں آزادی رائے کو دوبایا جارہا ہے،جو آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہیں اور آئین کا آرٹیکل چار اور پانج توڑا جارہا ہے،وجوہات بتائی جائے کہ کیوں اس طرح یوٹیوب کو بند کیا گیا اگر یوٹیوب کو بند کرکے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال ہوا تو وجہ بھی بتایا جائے اگر معقول جواب نہ دیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
مراسلہ جاری