معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست: یاسمین راشد 

  معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست: یاسمین ...

  

لاہور، فیصل آباد(جنرل رپورٹر، سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق سرکاری ہسپتالوں کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 8۔ارب 80کروڑ روپے کے خطیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ علاج معالجہ کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کو بھی وسعت دی جارہی ہے اور الائیڈ ہسپتال میں عالمی معیار کا ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر بھی عنقریب فنکشنل ہوجائے گا۔انہوں نے یہ دورہ فیصل آباد کے موقع پرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور صحت کارڈ کی سہولت کو بھی وسعت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے معیار پر گہری توجہ مرکوز ہے اور مریضوں کے علاج معالجہ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آج ایک طرف سیلاب نے تباہی مچائی ہوئی ہے لیکن عمران خان کی ٹیلی تھون روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کالج کا پی سی ون بن گیا ہے،ہیلتھ سروسز کو بہتر کررہے ہیں قبل ازیں سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی،الائیڈ،ڈی ایچ کیو اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے انتظامی ومالیاتی امور زیر بحث آئے۔صوبائی وزیر نے ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ کی صورتحال،طبی مشینری کی ورکنگ حالت پر بھی بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات کو جنگی بنیادوں پر جاری رکھنے کی تاکید کی الائیڈ ہسپتال میں ریجنل بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف حصے دیکھے۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئیں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت نے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ 

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -