کراچی،غیرقانونی طور پر  پاکستان میں داخل ہونے  والے درجنوں افغانی گرفتار

کراچی،غیرقانونی طور پر  پاکستان میں داخل ہونے  والے درجنوں افغانی گرفتار

  

  کراچی(آئی این پی) سندھ پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والی 26 افغانی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹترولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیوں کہ پیٹرولنگ افسر کو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔پولیس حراست کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

افغانی گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -