صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں،شازیہ مری 

صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں،شازیہ مری 

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کی بات مانتے ہیں تو پیپلز پارٹی ان سے بات کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نئے انتخابات کیلئے یہی موقف رہا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات کیں جائیں اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ صاف شفاف انتخابات اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں اور انتخابات سے قبل اصلاحات اس لیے ضروری ہیں کہ پھر کوئی جماعت انگلی نہ اٹھا سکے۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -