پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے کھلتی جارہی ہے،قمر زمان کائرہ 

پی ٹی آئی کی اصلیت قوم کے سامنے کھلتی جارہی ہے،قمر زمان کائرہ 

  

لالہ موسیٰ(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر قمر زما ن کائرہ نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلہ پر پی ٹی آئی کا واویلا بے جان و بے اثر ہے،اتنی طویل پیشیوں کے بعد ایک ایسے کیس کا فیصلہ آیا ہے جس کی مدعی یا وکیل کوئی دوسری جماعت نہیں بلکہ خود تحریک انصاف ہی ہے،تحریک انصاف کے اپنے اندر سے آوازیں اٹھیں اور شہادتیں آئیں،عمران خان 8سال پہلے سے جانتے تھے اس کیس کا فیصلہ کیا ہوگا،ان کے لوگوں کی طرف سے کی جانیوالی وضاحتیں اس بات کی دلیل ہیں کہ عمران خان جانتے تھے کہ وہ غلطی پر ہیں ان خیالات کا اظہار ڈیرہ کائرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصلیت قوم کے سامنے کھلتی جارہی ہے اور کھلنی بھی چاہیے  تحریک انصاف اور عمران خان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کسی حکومت، ادارے، عدلیہ یا فوج نے تو نہیں کروایا تھا، یہ مقدمہ ان کی اپنی جماعت کے ایک فرد نے دائر کروایا جو آج بھی ان کی جماعت کا ممبر ہے آٹھ سال قبل درج ہونے والے مقدمہ سے عمران خان نے ہمیشہ بھاگنے کی کوشش کی لیکن کبھی نہ کبھی تو اس کا فیصلہ ہونا ہی تھا۔ اب فیصلہ ہونے سے پہلے اچانک عمران خان کے لیے الیکشن کمشنر برے ہوگئے جو افراد انفرادی طور پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جانی چاہیے جو کام حکومت نے کرنا تھا اور کرنا ہے وہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی روشنی میں ہم نے ایک کیس عدالت میں بھیج دینا ہے لیکن اس سے پہلے اتمامِ حجت کرتے ہوئے یا اس معاملہ میں مزید تسلی کرنے کے لیے حکومت نے مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کو کہا ہے کہ آپ اس کیس کی اپنے تئیں تحقیقات کریں اور حکومت کو ایک رپورٹ جمع کروائیں ڈیرہ کائرہ پر ان سے مختلف وفود نے ملاقات کی اور ملکی امور و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈیرہ پر حلقہ کی عوام کے مسائل سنے اور سائلین کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔ 

قمرزمان کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -