شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وزیر اعظم شرکت کیلئے15ستمبر کو دو روزہ  دورے پر ازبکستان جائینگے

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،وزیر اعظم شرکت کیلئے15ستمبر کو دو روزہ  دورے پر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف 15 ستمبر کو دو روزہ دورے پر ازبکستا ن جائینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 15اور 16ستمبر کوشنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اور مبصر ممالک کے سربراہان کے ساتھ ساتھ ایس سی او تنظیموں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں رہنماء اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر غور کریں گے۔ترجمان کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعظم سائیڈ لائنز پر دیگر شریک رہنماں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم

مزید :

صفحہ آخر -