مسائل کا ایک ہی حل، ملک میں الیکشن کرائے جائیں،شیخ رشید

مسائل کا ایک ہی حل، ملک میں الیکشن کرائے جائیں،شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے میرٹ پر آرمی چیف کی تعیناتی کی بات کی ہے، عمران خان کسی کو ہراساں نہیں کر رہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اْن پر جھوٹے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، جب وہ وزیر داخلہ تھے تو کسی ایک رہنما پر جھوٹا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، حکومت کو میرے خلاف جب کچھ نہیں ملا تو جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اْمید ہے یہ مقدمہ جلد ختم ہو جائے گا، مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ملک میں الیکشن کرائے جائیں، عمران خان  بھی چاہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہو چکا ہے صرف اعلان ہونا باقی ہے، حکومت نے بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے توسیع دینے والی پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اورعوام کا چولہا نہیں جل رہا، وہ خودبخود سڑکوں پرنکلیں گے۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -