حکمران قوم کے بجائے اقتدارکو بچانے میں مصروف، سعد رضوی 

 حکمران قوم کے بجائے اقتدارکو بچانے میں مصروف، سعد رضوی 

  

جیکب آباد(این این آئی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ حکمران قوم کے بجائے اپنے اقتدارکو بچانے میں مصروف ہیں، ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی، ریاست کا سسٹم فیل ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ٹی ایل پی کے تحت جیکب آباد ٹھل روڈ پر قائم کی گئی خیمہ بستی کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے جیکب آباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دوروں کے علاوہ متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ حافظ سعد رضوی نے مزید کہا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلع سطح پر حکومتیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں سیلاب متاثرین سخت مشکلات میں مبتلا ہیں اور امداد کے منتظر ہیں لیکن افسوس کہ متاثرین کو ریسکیو کرتے وقت بھی بھتہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ متاثرین مشکل وقت سے گذر رہے ہیں جن کی تکلیف کا اندازہ ہے اور ہم ہر ممکن ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور آخری متاثر تک ہماری امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرین مدد کیلئے آنیوالوں کیساتھ تعاون کریں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنا کام جاری رکھ سکیں۔ 

سعد رضوی 

مزید :

صفحہ آخر -