چوہدری شافع حسین کا پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے پنجاب کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیاہے کہ شافع حسین آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔چوہدری شافع کے چھوٹے بھائی چوہدری سالک اس وقت وفاقی وزیرہیں۔ اس سے قبل چوہدری شافع اپنے والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں فعال رہ چکے ہیں تاہم ابھی چوہدری شافع حسین کے حلقے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

 چوہدری شافع حسین

مزید :

صفحہ آخر -