اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے2.7 ارب ڈالر وطن بھیجے، سٹیٹ بینک

اگست میں اوورسیز پاکستانیوں نے2.7 ارب ڈالر وطن بھیجے، سٹیٹ بینک

  

 اسلام آباد (این این آئی)اگست 2022 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر وطن بھجوائے سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں ہر ماہ کی بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے اگست کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (691.8 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (531.4 ملین ڈالر)، برطانیہ (369.7 ملین ڈالر)اور امریکہ (294.4 ملین ڈالر)شامل ہیں اٹلی، جرمنی،  سپین، یونان اور فرانس سمیت یورپی ممالک سے اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 27 کروڑ 48 لاکھ ڈالرموصول ہوئے موجودہ مالی سال میں ترسیلات زرکا سالانہ ہدف 33 ارب 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ آخر -