توہین عدالت کیس میں عمران خان کو بولنے کا موقع نہیں دیا،بابر اعوان

توہین عدالت کیس میں عمران خان کو بولنے کا موقع نہیں دیا،بابر اعوان

  

پشاور(آئی ا ین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عمران کو نااہل کرنے کی کوشش میں ہے،توہین عدالت کیس میں عمران خان کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا،پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عمران خان کیخلاف18یف آئی آر درج کیں سب ضمانت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب عمران کو نااہل کرنے کی کوشش میں ہے، ایسا کوئی کیس ہے نہیں جس میں عمران خان کو نااہل کیا جائے، پی ڈی ایم کو مایوسی ہوگی۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے اس پر بات تو نہیں کرنا چاہتا، لیکن اتنا کہوں گا کہ عمران خان کو بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، آئندہ سماعت پر عمران خان اپنا بیان دینگے۔

بابر اعوان 

مزید :

صفحہ آخر -