بحریہ ٹاؤن کراچی میں تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

بحریہ ٹاؤن کراچی میں تاریخ کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ

  

کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں گزشتہ شام ہونے والی 116ملی میٹر بارش کے بعد سالانہ بارش کا ریکارڈجو کہ 1048ملی میٹر تھا ٹوٹ کر 1048.2ملی میٹر ہو گیا ہے۔  ان ریکارڈ توڑ بارشوں کے باوجود بحریہ ٹاؤن کراچی میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی اور رہائشیوں اور کمرشل ایریاز میں  موجودکاروباری حضرات  بارش سے بغیر کسی پریشانی، نقصان یا بجلی کے چلے جانے کے ڈر کے بغیرلطف اندوز ہوئے۔ نا ختم ہونے والے اس برساتی سلسلے کے باعث کراچی بھر کا سالانہ بارش کا ہدف عبور ہو گیا۔ گلشنِ حدید میں 953.5، کیماڑی میں 936 اور مسرور بیس میں 805ملے میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  کراچی بھر میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی مگر قابلِ ستائش بات یہ ہے کہ طوفانی بارشوں کے اس سلسلے کے دوران بحریہ ٹاؤن کراچی میں بجلی کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی، نہ ہی انفرا اسٹرکچر، سڑکوں یا رہائشیوں کی ذاتی املاک کو کوئی  نقصان پہنچا جس کا سہرا  بحریہ ٹاؤن کراچی کی منجمنٹ اور انکی انتھک محنت کے سر جاتا ہے جو 24/7کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہی کاوشوں کا ثمر ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ رہائشیوں کیلئے رحمت کا سبب بنا اور خوشگوار موسم نے ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا اور بحریہ ٹاؤن کراچی کے مکینوں نے اس موسم کابھرپور لطف اٹھایا۔ 

بحریہ ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -