جنوبی چھاؤنی، اوباش کی 10سالہ گونگی بہری بچی سے مبینہ بداخلاقی
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ جنوبی چھاؤنی کی نادر آباد چوکی کے علاقے میں نامعلوم درندہ صفت انسان نے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 10سالہ بچی کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق تھانہ جنوبی چھاؤنی چوکی نادرہ آباد کی حدود چراغ شاہ میں نامعلوم شخص نے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 10سالہ بچی کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر فرار ہو گیا متاثرہ بچی کے والد نویدنے پولیس کو بتایا کہ میں اور میری بیوی نوکری پر تھے گزشتہ روز وہ گھر سے باہر گئی اسکو کسی نے کچھ کھلایا اور بداخلاقی کا نشانہ بنایا پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر کے قوت سماعت و گویائی سے محروم بچی سے بداخلاقی میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل کرویا جا رہا ہے،جینڈر کرائم سیل ٹیموں نے موقع پر موجود، شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ملزم کو ٹریس اور گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مبینہ بداخلاقی