پشاور میں پی ایچ ڈی کی  طالبہ کی مبینہ خودکشی

پشاور میں پی ایچ ڈی کی  طالبہ کی مبینہ خودکشی

  

  پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)  حیات آباد میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے خود پر فائرنگ کرکے مبینہ خودکشی کرلی۔متوفی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہیکہ میری بیٹی  شبینہ  نے پستول سے خود پر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔ والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پی ایچ ڈی کی طالبہ تھی، پانچ ماہ قبل چھت سے گرنے کے باعث وہ ذہنی مریضہ بن گئی تھی، اس کا علاج بھی جاری تھا، میری بیٹی نے بیماری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

پولیس نے مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  مبینہ خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -