سیلاب ، ٹریک متاثر، ریلوے کو مزید نقصان سے بچائینگے، خواجہ سعد رفیق 

سیلاب ، ٹریک متاثر، ریلوے کو مزید نقصان سے بچائینگے، خواجہ سعد رفیق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کارحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری آصف مجید گروپ کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے آصف مجید گروپ کے ارکان عبدالرؤف مختار اور جاوید ارشاد نے خواجہ سعد رفیق سے الیکشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے سے پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری آصف مجید کی جانب سے(ن)(بقیہ نمبر1صفحہ نمبر6)
لیگ اور پیپلزپارٹی گروپ سے الحاق بارے آگاہ کیا اور چوہدری آصف مجید کیلئے(ن)لیگ کی صوبائی ٹکٹ کی درخواست کی جس پر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی قیادت کو سفارش کرنے کی یقین دہانی کرائی، بعدازاں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے  اور ٹریک کی  جلد بحالی کے اقدامات کے لئے اچانک رحیم یار خان پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختصر قیام کیا اور روہڑی کے لئے روانہ ہوگئے اپنے قیام کے دوران  انہوں  ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو دی گئی سہولیات اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا  اور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے، اس دوران  ریلوے اسٹیشن پر سکھر ڈویژن کے  رحیم یار خان میں تعینات ملازمین سے گھل مل گئے انہوں نے روانگی سے قبل میڈیا نمائندگان سے بات چیت میں کہا کہ ملک اس وقت سیلاب کی وجہ سے مشکل مراحل سے گزر رہا ہے اور یہ وقت خدمت اور کام کرنے کا ھے نہ کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا  انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے کا مقصد روہڑی ریلوے اسٹیشن سے نواب شاہ اور کراچی تک  حالیہ سیلاب سے متاثرہ  اپ اینڈ ڈاون ریلوے ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے فوری ٹریک بحالی اور ریلوے کو مزید نقصان سے بچانا ھے ریلوے ٹریک کی انسپکشن اور سیلابی صورتحال کو دیکھا جائے گا تاکہ ٹریک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگاتے ہوئے  بحالی کا کام جلد از جلد شروع کیا جا سکے اور  ٹرینوں کی آمدورفت کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے،  تاکہ اندرون ملک ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو سفر میں آسانی ہو اور ریلوے کو بھی خسارے سے بچایا جا سکے ریلوے ایم ون منصوبے بارے سوال پر  انہوں نے کہا کہ  ریلوے میں سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے  ایم ون منصوبے پر بھی جلد عمل درآمد کیا جائے گا آج کے اس دورے میں اس منصوبے کو جلد از جلد  شروع کئے جانے کے لئے بھی جائزہ لیا جائے گا آج کے اس دورے اور ایم ون منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اس کی فزیبلٹی رپورٹ سے  آگاہ کروں گا اور بہت جلد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں چین کے لئے روانہ ہونگے تاکہ جلد از جلد ایم ون ٹریک منصوبے پر عمل درآمد کو ممکن بنایا جا سکے  اور پاکستان ریلوے کی بحالی اور ترقی کی راہیں ہموار ہو سکیں۔