تونسہ،سیلاب سے 4ہزار ا فرا دبے گھر،بھا ری ما لی، جانی نقصا ن

تونسہ،سیلاب سے 4ہزار ا فرا دبے گھر،بھا ری ما لی، جانی نقصا ن

  

ملتان(اے پی پی)جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی اترجانے کے بعد سماجی تنظیموں نے متاثرین کی امداد کاکام تیز کردیاہے۔سابق وزیر(بقیہ نمبر8صفحہ نمبر6)

اعلی پنجاب عثمان بزدارکے آبائی حلقے تونسہ کے علاقے ناڑی جنوبی اورناڑی شمالی میں سیلاب نے بڑے پیمانے پرتباہی مچائی۔یہ علاقہ 8دن تک پانی میں ڈوبارہا۔سیلاب سے لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے اورمکانات مسمارہوگئے۔معروف سماجی رہنما دلاورحسین نے اے پی پی کو بتایاکہ عوامی ورکرزپارٹی اوروسیب دوست فورم کی جانب سے دوروزقبل اس حلقے میں متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچایاگیا۔انہوں نے بتایاکہ میرے ساتھ وسیب دوست فورم کے منیر الحسینی اورسیدسجاول حسین بھی تونسہ گئے،وہاں کے مقامی سماجی رہنمافرحان خان ایڈووکیٹ اورراشدہ بھٹہ بھی امدادی کیمپ میں موجودتھے۔دلاورحسین نے مزیدبتایاکہ علاقے کے 3سے 4ہزارافرادبے گھرہوچکے ہیں انہیں خوراک کے علاوہ صاف پانی،چارپائیوں،بستروں اورمچھردانیوں کی ضرورت ہے۔اہل علاقہ کے مطابق لوگ اپنی مددآپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -