ریلوے افسروں کی ٹیم کاسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،سامان تقسیم

  ریلوے افسروں کی ٹیم کاسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،سامان تقسیم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے احکامات(بقیہ نمبر2صفحہ نمبر6)

 کی روشنی میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریلوے افسران کی ٹیم نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان اور جام پور کا دورہ کیا جہاں سیلاب سے متاثرہ 100 کے قریب درجہ چہارم کے ریلوے ملازمین کو آٹا چینی دال نمک گھی چاول صابن پانی مچھر دانی اور  مچھر مار سپرے فراہم کئے اس موقع پر ریلوے افسران کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین ہمارے محکمہ کا فخر اور اثاثہ ہیں مشکل حالات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل بحالی تک ان کا مکمل خیال رکھا جائیگا ادھر ملازمین نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ریلوے ملتان ڈویژن کے حماد حسن مرزا کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر سیلاب متاثرین کی بحالی میں حصہ لیں اس مشکل میں پھنسے بہن بھائیوں کو اس وقت ہماری اشد ضرورت ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -