پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم،ایم پی اے ظہوراحمد کھرل

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم،ایم پی اے ظہوراحمد کھرل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی رائے ظہور(بقیہ نمبر4صفحہ نمبر6)

 احمدکھرل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے صحت، تعلیم،فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے سالانہ ترقیاتی پروگرام2022-23 میں ضلع وہاڑی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز ہو جائے گا  وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وژن کے مطابق ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کاموں کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 8کروڑ36لاکھ60ہزار روپے مالیت سے بہا الدین ذکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی کی بانڈری وال،20کروڑ روپے مالیت سے ورکنگ وومن ہاسٹل کی تعمیر،23کروڑ 16لاکھ 55ہزار روپے مالیت سے بوریوالا جوئیہ روڈ مائل نمبر 7سے چک نمبر 489ای بی،495ای بی،493ای بی،491ای بی،بستی سکندرہ آباد، کھادر کنال تک 10کلومیٹر سڑک، 45کروڑ 62لاکھ 18ہزار روپے مالیت سے 16کلو میر مانا جملیرا روڈ،55کروڑ 61لاکھ 78ہزار روپے سے لڈن کرم پور روڈ 21کلومیٹر،83کروڑ 32لاکھ44ہزار روپے سے ساڑھے 16کلومیٹر وہاڑی میلسی کہروڑ پکا روڈ کی تعمیر ومرمت کی جائے گی 3کروڑ 60لاکھ روپے سے جانوروں کی بیماری کی تشخیص کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیزیز ڈائیگنوسٹ لیبارٹری تیار کی جائے گی اور 3کروڑ 50لاکھ روپے سے کرم پور میں ریسکیو 1122اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -