گورنمنٹ ہائی سکول کینال کالونی،طلبہ کی اصل تعدادسے زیادہ شوکرنیکا انکشاف

گورنمنٹ ہائی سکول کینال کالونی،طلبہ کی اصل تعدادسے زیادہ شوکرنیکا انکشاف

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ہائی سکو ل کینال کالونی بہاولپور نے محکمہ تعلیم اور سکول انفار میشن سسٹم کی آنکھوں میں (بقیہ نمبر7صفحہ نمبر6)

 دھول جھونک دی۔ سکول میں طلبا کی اصل تعداد سے تقریبا200زیادہ  دکھائی۔ مانیٹرنگ ایویلوئشن آفیسر نے بھی چیکنگ کے دوران بھانڈا پھوڑ دیا۔ تنویر احمد بھٹی کی بطور ہیڈ ماسٹر تعیناتی کے بعد سکول کا معیار تعلیم اور ڈسپلن خراب ہونے لگا۔ این ایس بی فنڈز کے معاملات کی سوج بوجھ نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائر ایس ایس ٹی ٹیچر یاسین قریشی کو یہ ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ کاغذی کارروائی پوری کرنے کے لئے سکول چھوڑنے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کئے جاتے والدین دھکے کھانے پر مجبور کر دئیے جاتے ہیں۔ بچوں کے والدین اور اہلیان علاقہ نے سکول کے معاملات پر کسی ایماندار آفیسر سے انکوائری  اور اس سے پہلے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -