پولیس چوکی نشترہسپتال،رشوت لینے پرپولیس کانسٹیبل معطل

پولیس چوکی نشترہسپتال،رشوت لینے پرپولیس کانسٹیبل معطل

  

ملتان(وقائع نگار)پولیس چوکی نشتر ہسپتال پر تعینات پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی کی رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی(بقیہ نمبر17صفحہ نمبر6)

۔ جس پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چوکی پر تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ جبکہ واقعہ کی انکوائری کے لئے ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کو مقرر کر کے مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی پی او ملتان نے تمام افسران و ملازمان پر سختی سے واضح کیا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -