نشتر ہسپتال،خاتون کی شکایت ڈی ایم ایس ایمرجنسی کیخلاف کارروائی شروع

نشتر ہسپتال،خاتون کی شکایت ڈی ایم ایس ایمرجنسی کیخلاف کارروائی شروع

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں خاتون کی شکایت پر ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالوہاب شاہ کو سیکرٹری ہیلتھ کی صوابدید پر بھیج دیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون فارماسسٹ نے ڈی ایم(بقیہ نمبر14صفحہ نمبر6)

 ایس ڈاکٹر عبدالوہاب کو کوئی کام کہا۔جس پر مذکورہ ڈاکٹر نے کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشتر کا ملازم ہے آپکا ذاتی ملازم نہیں اس رنجش پر خاتون فارماسسٹ نے نشتر انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ جس پر نشتر انتظامیہ نے ان کو سیکرٹری ہیلتھ کی صوابدید پر بھیج دیا  ہے۔ جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے مذکورہ صورت حال پر اعلی افسران سے  فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -