بوریولا،انصاف یوتھ ونگ کا صوبائی صدر عہدے سے فارغ،نئی تنظیم کااعلان

بوریولا،انصاف یوتھ ونگ کا صوبائی صدر عہدے سے فارغ،نئی تنظیم کااعلان

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی سا ؤ تھ پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے انصاف یوتھ ونگ کے صوبائی صدر کو عہدہ سے فارغ کرکے نئی تنظیم کا اعلان کردیا،فارغ(بقیہ نمبر15صفحہ نمبر6)

 کئے گئے صوبائی صدر تیمور السلام کے رویہ پر تحصیل بورے والا سمیت ضلع بھر کے انصاف یوتھ ونگ کے بیشتر عہدیداروں نے استعفے دے دیئے تھے،عون عباس بپی نے کارکنان کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے یوتھ کے صوبائی صدر کو عہدے سے ہٹا دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انصاف یوتھ ونگ تحصیل و ضلع کے اکثر عہدیداران نے آئی وائی ڈبلیو ساوتھ پنجاب کے صدر تیمور السلام کے رویہ پر اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے تھے جس پر پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے یوتھ کے عہدیداران کی شکایات کی روشنی میں تیمور السلام کو انکے عہدہ سے ہٹا دیا اور نئی تنظیم کا اعلان کردیا جسکے مطابق خرم خاں صدر،سینئر نائب صدر دانش مشتاق،سینئر نائب صدر عمران اعظم،جنرل سیکرٹری وقار خان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر خاں بابر کو نامزد کردیا آئی وائی ڈبلیو کی نئی تنظیم سازی پر یوتھ کے کارکنان نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -