جہانیاں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
اڈاپل14(نمائندہ پاکستان)جہانیاں میں ڈاکوراج قائم ہوگیا۔ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لاش پورسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ایک ہفتے کے دوران قتل ڈکیتی چوری کی پندرہ سے زائد وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار گشت کا نظام نہ ہونے سے مسلح گروہ کھلے عام گھومنے لگا۔تفصیل کے مطابق تحصیل جہانیاں میں نااہل پولیس افسر(بقیہ نمبر22صفحہ نمبر6)
ان کی تعیناتی عوام کے لیے وبال جان بن گئی پولیس افسران اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہیں ایس ایچ او ٹھٹھہ گشت کا نظام تو موثر نہ کر سکے لیکن رات کے دو بجے سرکاری لکڑی اٹھا کر فروخت کر کے تین لاکھ کھرے کر لیے جبکہ اہس ایچ او جہانیاں نے منشیات برآمدگی کیس سے دیہاڑی لگا لی جبکہ دوسری طرف جہانیاں ڈاکو راج قائم ایک ہفتے کے دوران دو افراد قتل ڈکیتی کی پندرہ سے زائد وارداتیں تھانہ جہانیاں کے قریب نان شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ہوئی جبکہ نواحی گاوں 140دس آر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص قتل ہوا اور153چک میں شہری قتل ہو گیااور شہری نقدی موٹرسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ڈاکوں نے خواتین سے پرس بھی چھین لیا شہری عدم تحفظ کا شکار پولیس بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں جہانیاں کے شہریوں نے آر پی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا سیاسی شفارشوں کی بجائے میرٹ پر پولیس افسران تعینات کیے جائیں اور جہانیاں کی عوام کی جہانیاں کے سیاستدانوں سے بھی ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ ان شفارشی کرپٹ افسران کو تبدیل کرایا جائے تاکہ عوام اپنے شہر میں ڈاکووں سے محفوظ رہ سکیں۔