مظفرگڑھ،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش پولیس آپریشن،دوٹک ٹاکرزگرفتار

مظفرگڑھ،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش پولیس آپریشن،دوٹک ٹاکرزگرفتار

  

مظفرگڑھ(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ احمدنوازشاہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ(بقیہ نمبر20صفحہ نمبر6)

 سٹی مظفرگڑھ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ٹک ٹاکر بلال اور محمد آصف کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے۔ملزمان نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیوز بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ ملزمان کی ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں۔ ایسے اقدامات نوجوان نسل کے بگاڑ کا سبب ہیں۔ جس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پر ترجمان پولیس مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش سنگین جرم ہے۔ مظفرگڑھ پولیس کسی بھی شخص کو خوف و حراص پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مظفرگڑھ پولیس 24 گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے۔ تمام شہریوں کی بلا تفریق جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ مظفرگڑھ پولیس شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -